فیصل آباد: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، چار فرار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رشید آباد کے قریب سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ کے چھاپے کے دوران 8 مزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ہارون شیری، آفتاب ، شہباز اور نصیر ہلاک ہوگئے، جبکہ چار ملزمان فرار ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزمان سے کلاشنکوف ، پستول اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں