جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی سکیورٹی پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق نائب صدر جے ڈی وینس کے قافلے کے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد فائرنگ ہوئی، خفیہ اہلکاروں نے جوابی کرکے ایک مشتبہ مسلح شخص کوزخمی کرکے گرفتار کرلیا، اہلکاروں پرفائرنگ کرنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
قانون نافذ کرنے والے نےواشنگٹن یادگارکےقریب ایک شخص کوگولی ماری، واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کو مختصر طور پر سخت حفاظتی اقدامات کےتحت رکھا گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ نائب صدر کے قافلے کے گزرنے کے فوراً بعد پیش آیا، جس میں ایک مسلح شخص اور سیکرٹ سروس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔
امریکی سیکرٹ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو کوئن نے بتایا کہ یہ واقعہ نائب صدر جے ڈی وینس کے قافلے کے علاقے سے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا، بظاہر نائب صدر اس واقعہ کا ہدف نہیں تھے، انہوں نے حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی دھمکیوں سے بھی اس واقعہ کو جوڑنے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کروں گا، یہ صدر کے خلاف تھا یا نہیں، اس کا ابھی علم نہیں، لیکن تحقیقات میں حقیقت سامنے آ جائے گی۔
کوئن کے مطابق سیکرٹ سروس اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی جو بظاہر مسلح تھا، اہلکاروں کے قریب آنے پر وہ پیدل فرار ہو گیا، تاہم بعد ازاں اس نے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی، اس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، ایک کم عمر راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا۔