جرمن چانسلر کی متحدہ عرب امارات پر حملے کی شدید مذمت
برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر نے متحدہ عرب امارات پر حملے کی شدید مذمت کی۔
جرمن چانسلر نے یو اے ای اور خطے کے شراکت داروں سے اظہارِ یکجہتی کیا، جرمن چانسلرنے ایکس پر جاری بیان میں کہا تہران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، خطے اور دنیا کو یرغمال نہ بنائے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونی چاہئے، ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شراکت داروں کے خلاف مزید دھمکیاں اور حملے ناقابل قبول ہیں۔