فرانس کا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے پھر فوجی کارروائی سے انکار
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکہ طور پر کھولے جانے پر زور دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے ایک بار پھر فوجی کارروائی سے انکار کردیا۔
فرانسیسی صدر نے یورپی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا اور ایران مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولیں، یہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا جس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔