قصور: 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9 شدید زخمی
قصور: (دنیا نیوز) قصور کے علاقہ راجہ جنگ میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ ہوئی۔
لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دونوں گروپوں کے 9 افراد زخمی ہوگئے، ساجد گروپ اور آس محمد گروپ میں کچے راستہ میں مٹی ڈالنے سے ہوا۔
جھگڑے میں دونوں اطراف سے ڈنڈے سوٹوں کا آزادانہ استعمال اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ساجد ۔سجاد اور جعفر زخمی جبکہ آس محمد کا بیٹا خالد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
آس محمد گروپ کے پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے جن کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔