فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا
زیورخ: (دنیا نیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،ورلڈ کپ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ ڈالر 25 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ملیں گے، رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔