شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا، چیئرمین پی سی بی
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میچ کی مناسبت سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپورانجوائے کیا، زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں، شکریہ لاہور۔