پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے، کچھ دیر میچ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف نے فائنل میچ بھی دیکھا اور ایونٹ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِاعظم اور چیئرمین پی سی بی کی تصویر بھی بنائی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطااللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں