لاہور میں کم عمر لڑکا اغوا اور بہیمانہ تشدد کے بعد جاں بحق
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ساندہ میں کم عمر لڑکا اغوا اور بہیمانہ تشدد کے بعد جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کے بعد لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید تشدد کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقتول کے والد رضوان کی مدعیت میں پولیس نے اغوا، تشدد اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ متاثرہ بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں جب کہ مقتول کے والد نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔