30 دنوں میں جنگ مکمل ختم، تہران کے امن منصوبے کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں
تہران: (دنیا نیوز) تہران کے امن منصوبے کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں جس میں ایران نے 30 دن میں جنگ کے مکمل خاتمے کی تجویز دی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایران کا امن منصوبہ 3 مراحل پر مشتمل ہے، آبنائے ہرمز کو کھولنا اور ناکہ بندی کا خاتمہ پہلا مرحلہ ہوگا، سمندری بارودی سرنگوں کو ہٹانے کی ذمہ داری بھی ایران سنبھالے گا، جبکہ اسرائیل سمیت تمام فریقین کی جانب سے حملے نہ کرنے کی ضمانت شامل ہے۔
دوسرے مرحلے میں ایران یورینیم افزودگی 3.6 فیصد کی سطح پر لائے گا، ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم یا تنصیبات کو تباہ نہ کرنے کی ضمانت شامل ہے، اس کے علاوہ ایران کے منجمد اثاثوں کی مقررہ مدت کے بعد مرحلہ وار بحالی امن منصوبے کا حصہ ہے۔