ایرانی قدس فورس کی فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی قدس فورس نے فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے غزہ امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ جہاز پر سوار فلسطین کے حامی کارکنوں کو اغوا کرنے کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔