اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں مسیحی مذہبی عمارت کو نقصان پہنچانے کا اعتراف

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مسیحی مذہبی عمارت کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے یارون گاؤں میں کیتھولک فلاحی ادارے کے کانونٹ کو نشانہ بنایا تھا، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی گئی تاہم کمپاؤنڈ کے اندر ایک دوسری عمارت پر واضح شناختی نشانات نظر آئے تو مزید نقصان سے بچنے کیلئے فورسز نے کارروائی روک دی۔

انہوں نے علاقے میں فوجی موجودگی کو جواز فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسی کمپاؤنڈ کے اندر سے اسرائیلی علاقے کی طرف متعدد راکٹ حملے کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں