مشرق وسطیٰ کشیدگی، اپریل 2026ء میں کویت خام تیل کا ایک بھی بیرل برآمد نہ کر سکا

کویت سٹی: (دنیا نیوز) سال 2026ء میں کویت خام تیل کا ایک بھی بیرل برآمد نہیں کیا جو گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ سامنے آنے والی صورتحال ہے۔

بین الاقوامی تیل ترسیل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی پیش رفت خلیجی جنگ کے اختتام کے بعد پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت بدستور تیل کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اس کا کچھ حصہ ذخیرہ کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو ریفائن کر کے مصنوعات کی شکل میں برآمد کیا جا رہا ہے۔

یہ صورتحال آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہوئی ہے، جو 1991ء کے بعد پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے، اور اس کے عالمی توانائی منڈی پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں