کراچی کی حب ندی میں تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کی حب ندی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے تھا جوحب ندی پر سیروتفریح کے لیے آئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18سالہ ادیب، 20 سالہ حزیفہ اور21 سالہ حارث کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب ندی میں ڈوبنےوالےتینوں نوجوانوں کی لاشیں حب سول سے سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں