وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےصدرن لیگ نوازشریف سےملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نےبین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نےکہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں