پاک بنگلہ ٹیسٹ سیریز: بابر اعظم اور خرم شہزاد ڈھاکا کے لیے روانہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم اور خرم شہزاز بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکا روانہ ہوگئے۔

بابر اعظم اورخرم شہزاد پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل سکواڈ کے ہمراہ بنگلا نہیں گئے تھے۔

بابر اعظم اور خرم شہزاد نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی تھی، دونوں کرکٹرز آج رات گئے ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے، علاوہ ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج ڈھاکا میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہےان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کوبنگلا دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں