پاکستام رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث شیر گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ حسن نعمان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ''شیر گروہ'' کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شیر علی، حیات اللہ اور ریاض خان شامل ہیں جبکہ ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان گبول ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موبائل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم شیرعلی کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے گبول ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی تھی جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں