اختلافات کے باوجود امریکہ نیٹو میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جرمن چانسلر

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے چانسلر فریڈرچ مرز نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود امریکہ نیٹو میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

ایک انٹرویو میں فریڈرچ مرز نے جرمنی سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشیدگی کو بھی کم اہم قرار دیا، اور کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ نیٹو میں امریکی ہمارے لیے سب سے اہم شراکت دار ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جرمنی میں امریکی فوج کی موجودگی کم کرنے کے منصوبے کا تعلق ایران کے حوالے سے ٹرمپ کی حکمت عملی پر ہونے والے اختلاف سے ہے، تو اس پر انہوں نے کہا اس کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں