امریکی وزیر خزانہ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کر دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کر دی۔
ایک بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، مستقبل میں مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے مزید جہاز گزرتے دیکھے تو حیرانی نہیں ہوگی، ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔
سکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی چین کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، امریکہ کی توانائی برآمدات اب بلند سطح پر ہیں، امریکی توانائی برآمدات کو صرف انفراسٹرکچر کی کمی روک رہی ہے، امریکہ توانائی کی منڈیوں میں بڑا فاتح ہے۔