اسحاق ڈار کا اردن کے ہم منصب سے رابطہ، خطے میں جاری کشیدگی بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور ایمن الصفدی نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 3, 2026
دوسری جانب اُنہوں نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ وہ تمام فریقین کے درمیان تعمیری روابط کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔