بہاولپور: بیوی نے شوہر کو قتل کر کے نعش صحن میں چھپا دی

بہاولپور: (دنیا نیوز) بستی ککڑاں میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے نعش صحن میں چھپا دی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر نعش ٹرنک میں ڈال کر گھر کے صحن میں دفنائی، مقتول کی بڑی بیٹی میکے آئی تو گھر میں بد بو پھیلی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع پر کھدائی کے دوران نعش برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی بیوی ملزمہ بشیراں بی بی 3 بچوں سمیت فرار ہے، پانچ روز قبل 50 سالہ مجید کو تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں