ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دو ڈرونز داغے: یو اے ای
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سے منسلک ایک آئل ٹینکر پر دو ڈرونز داغے۔
یو اے ای کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں اس ٹینکر کو نشانہ بنانے کے لیے دو ڈرونز کا استعمال کیا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا اور آبنائے ہرمز کو معاشی دباؤ یا بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا ایران کی انقلابی گارڈ کور کی جانب سے قزاقی کے مترادف ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔