مریدکے میں بھائی نےفائرنگ کرکے بہن کی جان لے لی
مریدکے: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مریدکے میں بھائی نے بہن کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی آبادی حدوکے تار بازار میں پیش آیا جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے 22 سالہ بہن زینب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم امبر نے پسٹل سے بہن کے سر میں گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گیا، مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔