امریکی جہازوں پر حملہ ہوا تو ایران کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت کام کرنے والے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران امن مذاکرات میں کافی حد تک لچکدار ہو گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس پہلے سے کہیں زیادہ اعلیٰ معیار کا اسحلہ اور گولہ بارود ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہمارے اڈے ہیں، اور وہ سب ساز و سامان سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہم اس سامان کو استعمال کر سکتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں