ایران کیخلاف جنگ 2027 تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو شدید نقصان ہوگا: کرسٹالینا جارجیوا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ 2027 تک جاری رہی تو عالمی معیشت کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے عالمی معاشی ترقی میں سست روی اور قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگا، اب یہ اندازے مؤثر نہیں رہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اگر جنگ 2027ء تک جاری رہتی ہے اور تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہتی ہے تو ہمیں کہیں زیادہ خراب نتائج کی توقع رکھنی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں