پنجاب کا آئندہ سال ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 1450 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
ترقیاتی بجٹ میں 4.4 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی، ماحولیاتی اور خصوصی منصوبوں پر فنڈنگ میں بڑا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سوشل سیکٹر کیلئے 564 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، انفراسٹرکچر کیلئے 380 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، پروڈکشن سیکٹر کیلئے 177 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سروسز سیکٹر کیلئے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دیگر شعبوں کیلئے 150 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، گورننس سیکٹر کیلئے 61 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ماحولیاتی اور خصوصی منصوبوں پر فنڈنگ میں بڑا اضافہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔