مشرق وسطیٰ صورتحال، 5 مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 66 ویں روز بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 5 افراد پاکستان پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3450 افراد پاکستان پہنچے۔

تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 14 ہزار 69 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اور طلبہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں