پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: طلبہ اور اکیڈمی ٹرینیز کیلئے مفت انٹری کا اعلان

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے طلبہ اور کرکٹ اکیڈمی ٹرینیز کو مفت انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بی سی بی کے مطابق اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ یونیفارم اور شناختی کارڈ کے ساتھ مفت داخلہ حاصل کر سکیں گے، جبکہ 15 سال سے کم عمر کرکٹ اکیڈمی ٹرینیز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوان شائقین کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں