جنگ امریکا کا انتخاب، دنیا اس کے نتائج بھگت رہی ہے: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی، جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کو اس جنگ کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائے گی جبکہ ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ بداعتمادی اور شکوک کے ماحول میں مذاکرات کر رہا ہے اور گزشتہ سال جون اور 28 فروری کو ہونے والی امریکا کی بلا اشتعال کارروائیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران سفارتی عمل میں ہر مرحلے پر انتہائی چوکنا رہے گا اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پیچیدہ اور بے نتیجہ معاملات پر وقت ضائع نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں