سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چین اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.16 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں 0.24 فیصد مندی دیکھنے میں آئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں