الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
گلگت بلتستان :(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کے لیے اہم سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق گلگت بلتستان عام انتخابات 2026 کے دوران عوامی املاک پر وال چاکنگ اور نقش نگاری پر مکمل پابندی عائد کردی، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے جانب سے انتخابی مہم کو ماحول دوست بنانے کی ہدایت کی۔
سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے وال چاکنگ پر الیکشن کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وال چاکنگ سے سرکاری املاک کی خوبصورتی متاثر اور ماحولیاتی حسن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نہ سڑکوں، پلوں اور سرکاری عمارتوں پر کسی بھی قسم کی تحریر یا گرافٹی کرنا ممنوع قرار اور انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔
دوسری جانب سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی مانیٹرنگ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی، امیدواران انتخابی مہم کے لیے قانونی اور ماحول دوست ذرائع اختیار کریں۔