زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کہتی ہیں زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کلیدی حیثیت حاصل کر چکی ہے، مقامی زبانوں میں ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، مقامی زبان میں مشین لرننگ سے زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں گے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہر طرح کے ماہرین کی ضرورت ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومتی امور میں شفافیت لائے گا، ٹیکنالوجی میں لینگویج ماڈلز کے ذریعے یقینی بنانا ہے تاکہ کوئی شہری پیچھے نہ رہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد دوسرے مرحلے میں لاہور ائیرپورٹ کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں