جنگ بندی کیلئے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں: عالمی میڈیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) الجزیرہ ٹی وی نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لئے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈ لائنز پر بات ہو رہی ہے، امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم ہو، رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔