میزائل اور ڈرونز حملوں کا خدشہ، امریکی شہریوں کو فوری عراق چھوڑنے کا حکم

بغداد: (دنیا نیوز) عراق کی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرونز حملوں کا خدشہ بڑھ گیا۔

عراق میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا، سفارتخانے نے کہا امریکی شہری عراق کا سفر نہ کریں، ایران سے منسلک عراقی گروپ پورے ملک میں امریکی شہریوں اور اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو امریکی شہری عراق میں موجود ہیں فوری ملک چھوڑ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں