امن کی بات کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں، پوپ لیو

ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کرکے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں۔

خود پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ ترین تنقید کے بعد اپنے ایک بیان میں پوپ لیو نے کہا ہے کہ کلیسا کا مقصد انجیل اور امن کی تبلیغ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر تنقید کیلئے آزاد ہیں، اگر انجیل کی تبلیغ پر کوئی مجھ پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ میری بات بھی سنی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں