روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، عالمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عالمی صورتحال اور روس-امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی امور کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جبکہ آئندہ روابط کے شیڈول پر بھی گفتگو کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو تعمیری اور پیشہ ورانہ نوعیت کی تھی۔

روسی حکام کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر مختلف تنازعات اور سفارتی چیلنجز درپیش ہیں جس کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں