ملزم نشہ آور دوائی سنگھا کر زیورات، نقدی ، موبائل لے اڑے

 ملزم نشہ آور دوائی سنگھا کر زیورات، نقدی ، موبائل لے اڑے

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فاروق کی معمر والدہ کیساتھ واردات ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمر خاتون کو نشہ آور دوائی سنگھا کر زیورات، نقدی اور موبائل سے محروم کردیا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں فاروق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسکی بوڑھی والدہ کو مبینہ طور پر قابو کرکے نشہ آور دوائی سنگھا دی اور بے ہوش کرنے کے بعد اس سے نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں