آسمانی بجلی گرنے سے جھلسنے والا بچہ جاں بحق، قیمتی بیل بھی ہلاک
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)آسمانی بجلی گرنے سے جھلسنے والابچہ جاں بحق، قیمتی بیل بھی ہلاک ہوگیا۔
نواحی علاقے کنل شیروانہ بستی واصو میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 13 سالہ علی شیر جھلس کر شدید زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیاجورات گئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اسی واقعے میں مقامی شخص محمد بخش کا لاکھوں مالیت کا قیمتی بیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا۔