زرعی یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان اور فرانکوفونی کا ہفتہ منایا گیا
فیبرس ڈسڈیئر نے طلبہ کو فرانس میں تعلیمی وظائف،مطالعہ کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی
فیصل آباد(نیوز رپورٹر )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فرانسیسی زبان اور فرانکوفونی کاہفتہ منایا گیا جس میں فرانسیس الائنس لاہور کے ڈائریکٹر فیبرس ڈسڈیئر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر فیبرس ڈسڈیئر نے زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ نشست میں فرانس میں دستیاب تعلیمی وظائف (سکالرشپس)اور مطالعہ کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تعلیمی حدود کو وسعت دینے کے لیے بین الاقوامی مواقع تلاش کریں۔انہوں نے فرانسیسی زبان کی اہمیت، وہاں کی ثقافت اور شاندار ادبی ورثے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔