خاتون پربدترین تشدد ، گرم دودھ ڈال کر بری طرح جھلسا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ گرم دودھ ڈال کر بری طرح جھلسا دیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسکی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کر دیا اور اس دوران گرم دودھ ڈال کر بری طرح جھلسا دیا۔