دوست کی جگہ پیپر دینے والی گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوست کی جگہ پیپر دینے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈجکوٹ کے علاقے میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری کے امتحانی مرکز میں دوست کی جگہ پیپر دینے والی طالبہ کو امتحانی عملے نے رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ۔