چرواہابارش ، آندھی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بارش اور آندھی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیوذرائع کے مطابق چک نمبر401ج ب کا رہائشی 13سالہ غلام سرور بکریاں چرا کر گھر واپس آ رہا تھا، کہ اچانک اسکے قریب آسمانی بجلی گر گئی۔