سسر پر زیادتی، بیٹے سے طلاق لیکر شادی پر اکسانے کاالزام

سسر پر زیادتی، بیٹے سے طلاق  لیکر شادی پر اکسانے کاالزام

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں 546گ ب گوگیرہ کی رہائشی (ر، ب )نے پریس کلب ماموں کانجن میں اپنے ویڈیو بیان میں سسر پر زیادتی، بیٹے سے طلاق لیکر شادی پر اکسانے کاالزام عائد کرتے کہا کہ 27اپریل2026 کو اسکی شادی ہڑپہ کے گاؤں88بوٹے والا کے شوکت ممبڑ کے بیٹے لیاقت سے ہوئی تھی۔

اسکا خاوند محنت مزدوری کیلئے شہر چلا جاتا تو اسکا سسر گن پوائنٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا کسی کو بتانے پرقتل کی دھمکیاں دیتا ۔ خاوند کو آگاہ جس نے والد سے احتجاج کیا تو اسے تشدد کانشانہ بناکر گھر سے نکل جانے کا کہہ دیا ،بعدازاں متعدد بار رات کو خاوند کو نشہ آور گولیاں دیکر میراسسر آئس پی کر میرے ساتھ درندگی کرتا رہا۔مبینہ ملزم شوکت سے رابطہ نہ ہوسکا تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس نے بہو اور بیٹے کیخلاف تھانہ ہڑپہ میں چوری کی درخواست دیدی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں