ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی زیر صدارت لون ریکوری پرریویو میٹنگ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر خان کی زیر صدارت پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے تحت لون ریکوری (ٹرنچ-I اور ٹرنچ-II)کے حوالے سے آن لائن/فزیکل پراگریس ریویو میٹنگ ہوئی۔
مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تحصیل اور ہسپتال کی سطح پر ریکوری صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے 70 فیصد سے کم ریکوری والے افسروں سے کارکردگی میں کمی کی وجوہات دریافت کیں اور انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ریکوری اہداف حصول کیلئے مؤثر حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔