مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام معرکہ حق کی ریلی نکالی گئی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام معرکہ حق کی ریلی نکالی گئی ۔
قیادت چوہدری حارث امجد اور ضلعی صدر لیبر ونگ غلام مصطفیٰ پارس نے کی، کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر ضلعی صدر لیبر ونگ غلام مصطفیٰ پارس نے خطاب کرتے کہا کہ معرکہ حق دراصل ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کا عزم ہے ، عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔