فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ پر 2 روز میں تعمیراتی کام شروع

فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ پر 2 روز میں تعمیراتی کام شروع

منصوبہ پر79ارب خرچ ،ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا:ممبر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کوبریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ پر دوروز میں تعمیراتی کام شروع ہورہا ہے ۔طاہر پورہ نزد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جھنگ روڈ سے تعمیراتی کام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ،فیصل ٹاؤن جڑانوالہ روڈ سے طاہرپورہ جھنگ روڈ تک20.3 کلومیٹر اورنج لائن پر27 میٹرو بسیں /2 ٹرام چلیں گی۔ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے ۔ممبر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن(ر)زاہد سعید نے کمشنر مسرت جبیں کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنرندیم ناصر سمیت نیسپاک کے نمائندے اور ٹیکنیکل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ میٹرو بس منصوبہ پر79ارب لاگت آئیگی جو ڈیڑھ سال کے مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبہ میں دو ڈپو اور7 یوٹرنز شامل ہیں۔ زاہد سعید نے واسا،فیسکو،سوئی گیس،پی ایچ اے ،میونسپل کارپوریشن،ٹریفک پولیس،پی ٹی سی ایل کو باقی ماندہ یوٹیلیٹی سروسز کی فوری منتقلی اورٹریفک پولیس کو متبادل روٹس کا پلان تشہیر کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ میٹریل کو بروقت اور بحفاظت ڈسپوز کرنے کیلئے ڈمپنگ سائٹس بھی فائنل کی جارہی ہیں۔ تعمیرات کے دوران مٹی دھول سے بچاؤ کیلئے پانی کا مسلسل چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں