ایم ڈی واسا کا15 روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس کلیئر کرنے کا حکم

ایم ڈی واسا کا15 روز میں تمام  پونڈنگ پوائنٹس کلیئر کرنے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضانے 15 روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کا حکم جاری کردیا اور واضح کیا ہے کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کے اخراج کا مکمل حل نکلنا چاہئے ۔

 آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کیلئے وہاں مسائل کے حل بارے تجاویز دی جائیں تاکہ ان پر عملدرآمد شروع کیا جا سکے ۔ پونڈنگ پوائنٹس کے خاتمے کیلئے جامع اور پائیدار حل نکالا جائے اگر کوئی پائپ لائن بچھائی جانی ،ڈی واٹرنگ سیٹ یا سکر مشینری انسٹال کرنی ہے تو اسے فوری مکمل کیا جائے ،سیوریج لائنز کی صفائی کو بھی مکمل کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں