خریداری اور سفر کے دوران دوافراد کی جیبیں کٹ گئیں

خریداری اور سفر کے دوران  دوافراد کی جیبیں کٹ گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے امین پور بازار میں سہیل خریداری میں مصروف تھا کہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون کے لے گئے ۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے میں عظیم نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دوران سفر اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل نکال کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں