اقلیتوں کو مکمل آئینی مساوات دی جائے ، مینارٹیز الائنس

اقلیتوں کو مکمل آئینی مساوات  دی جائے ، مینارٹیز الائنس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مینارٹیز الائنس پاکستان کے چیئرمین اکمل بھٹی نے اقلیتوں کو مکمل آئینی مساوات دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بشپ جان جوزف کی 28ویں برسی پر انہوں نے کہا غیر مسلم پاکستانیوں پر صدر اور وزیر اعظم منتخب ہونے پر پابندی غیر جمہوری اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔سیاسی جماعتوں کے سربراہ سیاسی نمائندگی کے نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں، مخصوص نشستیں ووٹوں سے انتخاب کی بجائے سیاسی سربراہوں کے پسندیدہ افراد کو الاٹ کر دی جاتی ہیں، اقلیتی بچیوں کو اغوا، مذہب تبدیل کروا کر شادی کر دی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں