فیسکو کے زیر اہتمام معرکہ حق کی سالگرہ پر ریلی کا اعلان
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)معرکہ حق (بنیان المرصوص) کی پہلی سالگرہ کے موقع پر وطنِ عزیز کی بہادر مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
یہ ریلی 9 مئی بروز ہفتہ دن 11 بجے فیسکو ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر ٹھٹھہ پل اور رفحان پل سے ہوتی ہوئی واپس فیسکو ہیڈکوارٹرز پر اختتام پذیر ہوگی۔ریلی کی قیادت چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کریں گے ۔ فیسکو ترجمان محمد سعید رضا کے مطابق ریلی میں فیسکو فیصل آباد سٹی کے تمام جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران و ملازمین بھرپور شرکت کریں گے۔